پرویز مشرف کو عوام پر مظالم کی سزابھگتنا ہوگی:نواز شریف

پرویز مشرف کو عوام پر مظالم کی سزابھگتنا ہوگی:نواز شریف
پرویز مشرف کو عوام پر مظالم کی سزابھگتنا ہوگی:نواز شریف

  

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پانچ سال میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اندھیروں میں دھکیلا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ دو مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم رہا ہوں تمام معاملات جانتا ہوں۔ مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے والا خود مقدمے میں پھنس گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنہوں نے ہمیں ملک بدر کیا تھا آج ان کا حال دیکھ لیں۔ عوام سے نہ دور ہو نہ دور روں گا میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے نہ ہی انتقامی جذبہ رکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ہمارے دور میں حکومت میں لوگ خوشحال زندگی گزار رہے تھے آج عوام کو سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ ملک ایسے نہیں چلے گا بلکہ حساب 11 مئی کو لینا ہو گا۔ پرویز مشرف کو عوام پر مظالم کی سزابھگتنا ہوگی، احتساب کادن آگیا ہے، وہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، آئین اور قانون توڑنے والے کا حشر عوام دیکھ رہے ہیں، آج ہماری حکومت ہوتی تو توانائی اور دیگر بحران نہ ہوتے، عوام ہمت نہ ہاریں، زرداری صاحب بتائیں انہوں نے 5 سال میں ملک کیلئے کیا کیا، آج پورا ملک دہشت گردی کا شکار ہے، خوف کی فضاءہے، مجھے شیشے کے پیچھے سے مخاطب ہونا پڑ رہا ہے میں آمنے سامنے بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی 24 میں سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو توانائی اور دیگر مسئلے حل کرچکے ہوتے، عوام کو ہمت نہیں ہارنی، عوام کو وہ دن یاد ہوگا جس دن ہمیں کال کوٹھری میں بند کیا گیا تھا، آئین اور قانون کو توڑنے والے کا حشر عوام دیکھ رہے ہیں، یہ سب دیکھ کر مجھے خوشی نہیں ہوتی، میری کسی سے ذاتی دشمنی اور انتقامی جذبہ نہیں ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم معاف نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی سزا بھگتنا ہوگی، 12 اکتوبر 1999ءکو سوچنا چاہئے تھا کہ منتخب وزیراعظم کو گرفتار کررہے ہو، آج احتساب کا دن آگیا ہے، آج پرویز مشرف اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور کے عوام کے پاس آئندہ کامیابی کی مبارکباد دینے آﺅں گا، جب میں وزیراعظم تھا ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ، بدامنی، دہشت گردی نہیں تھی، اتنی بیروزگاری نہیں تھی، پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ترقی کررہا تھا، آئندہ حکومت ملی بھی دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کو قرضے دے کر کاروبار کرنے میں مدد دیں گے، 3 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -