فی کلوگندم تین روپے اور آٹا دو روپے سستا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گندم کی قیمت میں 3 روپے جبکہ آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو تک کی کمی ہوگئی ہے۔گندم کی نئی فصل آنے کے بعد کراچی میں گندم اور آٹے کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے گندم کی قیمت میں 3 روپے جبکہ آٹے کی قیمت میں 2 روپے فی کلو تک کی کمی ہوگئی ہے ۔اس کے علاوہ آٹے کی قیمتوں میں بھی 2 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعد ڈھائی نمبر کا آٹا 35 روپے، فائن آٹا 36 روپے جبکہ چکی کا آٹا 38 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب صوبہ پنجاب سے بھی گندم کی فصلی آنا شروع ہوگئی ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔