جماعت اسلامی کا بند دفتر جلادیا گیا

جماعت اسلامی کا بند دفتر جلادیا گیا
جماعت اسلامی کا بند دفتر جلادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے الیکشن آفس کو آگ لگا دی۔ ناظم آباد نمبر 2 میں جماعت اسلامی کے تحت حلقہ پی ایس 104 کا الیکشن آفس قائم کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بند دفتر کا تالہ توڑ کر توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود سامان کو آگ لگا دی جس سے دفتر میں رکھا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی

مزید :

کراچی -