تھوڑا سا وقت رہ گیا پھر سونامی کے سامنے شیرٹھہر نہیں سکے گا:عمران خان

تھوڑا سا وقت رہ گیا پھر سونامی کے سامنے شیرٹھہر نہیں سکے گا:عمران خان
تھوڑا سا وقت رہ گیا پھر سونامی کے سامنے شیرٹھہر نہیں سکے گا:عمران خان

  

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز توقعات کے مطابق ہے،چھ مئی کو جی ٹی روڈ لاہور سے اسلام آباد تک سونابی بر پا ہو گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سونامی کے آگے شیر نہیں ٹھر سکے گا ،شیر کے بُرے دن آنے والے ہیں۔مشرف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشرف نے پاکستان آ کر غلط فیصلہ کیاہے ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پانچ سال باریاں لی ہیں لیکن اُنہوں نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔اُن کاکہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس بس تین ہفتے کا مہمان ہے ،سابق حکمرانون کو اب احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔ 

مزید :

قومی -