بوسٹن دھماکے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

بوسٹن دھماکے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
بوسٹن دھماکے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بوسٹن میراتھن حملے کے الزام میں دوسرا مبینہ دہشت گردبھی گرفتار ہو گیاہے ۔ پولیس نے 19سالہ چیچن کو بوسٹن میراتھن پر بڑے بھائی کے ساتھ بم رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔الجزیرہ نیوز کے مطابق پولیس مقابلے سے زخمی ہونے والا ملزم گھر کی عقب میں پڑی کشتی کے نیچے چھپ گیاتو قریبی رہائشی نے خون کے نشان دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا اور بوسٹن ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہارکیا ۔