انتخابی مہم کے بجائے لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر عوام ہمیں ووٹ دے کر پاکستان بچا لیں گے: الطاف حسین

انتخابی مہم کے بجائے لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر عوام ہمیں ووٹ دے کر پاکستان بچا ...
انتخابی مہم کے بجائے لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر عوام ہمیں ووٹ دے کر پاکستان بچا لیں گے: الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور امیدواروں کو شہید کیا جا رہا ہے، تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت اور ہمیں لاشیں دی جا رہی ہیں۔ الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے والے ایم کیو ایم کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو علاقائی جماعت کہنے والے سن لیں کہ ایم کیو ایم لسانی یا علاقائی جماعت نہیں، یہ اجتماع ثابت کرے گا کہ ایم کیو ایم پورے پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے، ایم کیو ایم کے امیدوار پورے پاکستان سے انتخابات سے حصہ لے رہے ہیں۔ الطاف حسین کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 21 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 45، بلوچستان سے قومی اسمبلی پر 7 اور صوبائی اسمبلی کی 27، پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 132 اور صوبائی اسمبلی پر 256، اندرون سندھ میں قومی اسمبلی کیلئے 41 اور صوبائی اسمبلی سے 86 جبکہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں پر امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں لوٹے لوٹیاں نہیں بلکہ مجاہد اور مجاہدہ ہوتی ہیں، لبرل جماعتوں کو دہشت گردی کر کے انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، 11 مئی کے دن پتنگ کو مہر لگائیے، پاکستان بچائیے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ایم کیو ایم کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرو اور سازشیں بند کر دو، عوام اپنے اتحاد سے ایک دوسرے کو تسلیم کر کے پاکستان بچائیں، اپنی جھولی پھیلا کر امن کی بھیک مانگتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہا کہ تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی گئی لیکن ہمیں لاشیں دی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم کو آئینی حق سے محروم رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم پر جب بھی کڑا ا وقت آیا، عورتیں پیچھے نہیں ہٹیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دیگر تمام جماعتیں انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور ایم کیو ایم کو لاشیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لے۔ الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کو آزادی سے انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماﺅں سے کہتا ہوں کہ خدارا دھماکے کر کے غریبوں کا نقصان نہ کریں، طالبان رہنماءدھماکے کرنا چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاگیردار کان کھول کر سن لیں، الطاف حسین آ گیا، بلوچستان کو حقوق دلا کر زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔

مزید :

قومی -