پشاور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات سے قبل پشاور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور 28 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل جبکہ پانچ ایس ایچ او لائن حاضر اور تین کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور کے حکم پر 28تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت مختلف تھانوں کے 17 انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی تبدیل کئے گئے ہیں جبکہ پانچ ایس ایچ اوز کو لائن حاضر اور تین کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے۔