شہریوں اور امیدوراوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: الیکشن کمیشن کی ’نگرانوں‘ کو ہدایت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں سے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں، سیاسی رہنماﺅں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران حکومتوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت دہشت گرد عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انتخابی امیدواروں، سیاسی رہنماﺅں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ شفاف الیکشن نگران حکومت کی قانونی ذمے داری ہے، حکومت شفاف الیکشن کیلئے کردار ادا کرے۔