بھارت ’بے غیرتی ‘کی انتہا تک پہنچ گیا
روہتک( مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کیخلاف جنسی جرائم سے پوری دنیا میں پہچانے جانے والے بھارت میں خواتین بھائی اور بیٹے کی حوس سے بھی محفوظ نہیں رہیں اور ایسے ایسے شرمناک واقعات سامنے آرہے ہیں جو لکھتے ہوئے بھی سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔ روہتک میں اٹلی سے سے واپس آنے والی 32سالہ خاتون بھی مبینہ طور پر حقیقی بھائی کی حوس کا نشانہ بن گئی ۔ پولیس رپورٹ میں اس نے بتایا کہ رات کو سوئے ہوئے اس کے حقیقی بھائی نے اسے حوس کا نشانہ بنایا اور پھر زبردستی زہریلا اور خواب آور مشورب پلادیا گیا ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ میڈیکل سنٹر کے سامنے سڑک پر پڑی تھی ۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید کارروائی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی ۔ دوسری جانب پولیس نے شیتل نگر میں سوتیلی بیٹی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔