بس میں سو کر ہی سفر کریں
لندن (بیورورپورٹ)لندن سے گلاسکو کا بس کے ذریعے دس گھنٹے کا سفر انتہائی تکلیف دہ ہے اور لوگ بیٹھ بیٹھ کر تنگ آ جاتے ہیں ۔میگا بس میں ایک ایسی بس لندن سے گلاسکو تک چلائی ہے جس میں بیٹھنے کے لیے تو کوئی سیٹ نہیں مگر آرام کرنے کے لیے بیڈ لگائے گئے ہیں تاکہ مسافر لیٹ کر سفر طے کر سکیں۔ کمپنی کی طرف سے اس بس کے شروع ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔