آپ میر ے ’مائی باپ‘ہیں،مشرف کا ’گومشرف گو‘کے نعرے لگانے والوں سے رابطہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے ججز نظر بندی کیس میں نامور وکلاءکی خدمات لینے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں ۔جن وکلاءسے رابطہ کیا گیاہے ان میں ایسے قانون دان بھی شامل ہیں جو ججوں کی نظر بندی کے خلاف اور عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں’ گو مشرف گو‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے اپنے دفاع کے لیے سینئر وکیل سیدزاہد بخاری سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوںنے صاف انکار کر دیاہے اور واضح کیا ہے کہ وہ جس آمر کے خلاف ججو ں کے حق میں نعرے لگاتے رہے اسی آمر کی وکالت نہیںکر سکتے ۔