مرحبا مرحبا ۔۔۔آئر لینڈ میں محفلِ میلاد
لندن (بیورورپورٹ)تحریک منہاج القران کے زیر اہتمام آئرلینڈ میں فرخ وسیم بٹ کی رہائشگاہ پر جشن عید میلاد النبی کے موضوع پر ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لمرک اور دیگر علاقوں سے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسد قدیر ‘ علی بٹ قادری ‘ ملک طارق ‘ محمد عمران ‘ دانش جاوید سمیت دیگر نامور اور مشہور نعت خوانوں نے حدیہ عقیدت پیش کیا اور اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پروقار محفل میں سید تصور حسین شاہ ‘ احمد فیاض ‘ آغا مدثر‘ میاں عبد القدیر ‘ ڈاکٹر جاوید علی ‘ حافظ گل نواز خان ‘ میاں عبد الوحید ‘ ڈاکٹر رشید محمود عامر ‘ منصور احمد ‘ محمود یاسر ‘ عظیم خان ‘ خالد عارفین ‘ ملک طارق ‘ محمد عمران ‘ محمد خالد ‘ احمد قدیر ‘ نجیب اللہ ‘ علی بٹ قادری ‘ محمد زوہیب بٹ ‘ اسد قدیر ‘ اسامہ قدیر ‘ دانش ‘ روحان ‘ سروش‘ شاف عالم ‘ حیدر عالم ‘ محمد زین ‘ محمد زبیر سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور جذبہ محبت رسول کے فروغ کیلئے میلاد کلیدی کردار ادا کرتا ہے جشن میلاد النبی ﷺ میں فضائل وشمائل‘ فصائل اور معجزات سید المرسلینﷺ کا تذکرہ اور اسوہ حسنہ کا بیان ہوتا ہے ‘ جشن میلاد النبی ﷺ کا ایک اہم مقصد محبت و قرب رسول اللہ کا حصو ل وفروغ او ر آپ کی ذات گرامی سے مسلمانوں کے تعلق کا احیا ہے اور یہ احیاءمنشاءشریعت ہے ۔تحریک منہاج القران دور حاضرکی ایک ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی و تبلیغی روحانی ‘ فکری پروگرام اہل ایمان کے نظریات اصلا ل احوال اور غلبہ دین حق کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔