الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست ...
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق صوبے میں خواتین کی قومی اسمبلی کی 35 نشستوں کے لیے 123 امیدوار میدان میں ہیں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 66 نشستوں کےلے 231 امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی 8 نشستوں کے لیے 55 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جن کا تعلق پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز ، مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ(ق)، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے ہے۔

مزید :

قومی -