’’نوکرپشن نو‘‘آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

’’نوکرپشن نو‘‘آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا

  

تجزیہ :مبشر میر

آرمی چیف نے ’’نوکرپشن نو‘‘ کانعرہ لگا کے واضح پیغام دے دیا ۔سیاسی جماعتوں کو احتساب بل پارلیمنٹ سے پاس کرنے کی بات کرنی چاہیے ۔ہر کیس پر کمیشن بنانا اچھی گورننس کی علامت نہیں ۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے سے پہلے ہی چیف آف آر می اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پانامہ لیکس کے بعد پہلی مرتبہ ایک واضح بیان دیا ہے جس میں ’’نوکرپشن نو‘‘ نمایاں ہے ۔قومی بجٹ پیش کرنے کا وقت بھی قریب آرہا ہے اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا جارہا ہے ۔اس سال کے اہداف بھی پورا ہونا مشکل دکھائی دیتے ہیں ۔اس وقت ملک کو ’’اکنامک ڈیٹرنس‘‘ (Economic Deterence)کی ضرورت ہے جسے کرپشن کی موجودگی میں حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب کو آزاد اور خودمختار ادارہ بنایا جائے ۔اس کے لیے ضروری ہے کہ احتساب بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے کیونکہ ہر کیس پر کمیشن بنانا اچھی گورننس کی علامت نہیں ۔احتساب کا عمل مسلسل اور شفاف ہونا چاہیے ۔

مزید :

تجزیہ -