زونگ کا2017 کے اختتام تک تمام سیل سائٹس4G پر منتقل کرنے کا اعلان

زونگ کا2017 کے اختتام تک تمام سیل سائٹس4G پر منتقل کرنے کا اعلان

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے 4G نیٹ ورک زونگ کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی 2017 کے اختتام تک اپنی تمام سیل سائٹس کو4G پر منتقل کرلے گی۔ اس سال کے اختتام تک اس کی 4G سیل سائٹس کی کل تعداد10,600ہو جائے گی جو کسی بھی آپریٹر کی سب سے زیاد ہ سیل سائٹس ہو ں گی۔ واضح رہے کہ زونگ نے پاکستان میں سب سے پہلے 4G سروسز متعارف کروائی تھیں اورتاحال زونگ پاکستان میں 2.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری،31 لاکھ4G صارفین کے ساتھ4G میں75 فیصد مارکیٹ شیئر ،300سے زائد شہروں میں4G کی سروسز اور 3G اور4G کے مجمو عی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبرپر ہے۔زونگ کے ترجمان مسٹر ماہم درد کا کہنا ہے رواں سال کے اختتام تک اپنی تمام سیل سائٹس کو4G پر منتقل کرنا بلاشبہ زونگ کیلئے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اپنے لیے ایک اہم ہدف مقرر کیا ہے جس کے حصول کے بعد ہم دیگر آپریٹرز کے مقابلے میں پاکستان کو دنیا سے بہتر انداز سے منسلک کر سکیں گے۔ہم اپنے صارفین کو یہاں یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ زونگ نے لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں جدید سہولیات سے آراستہ کسٹمر سر وس سنٹرز قائم کیے ہیں جہاں صارفین کو نئے سلوشنز ، نئی پراڈکٹس، نئی ایپلی کیشنز اور نئے پیکجز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

زونگ کے علاوہ دیگر آپریٹرز کے صارفین بھی ان سنٹرز کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں انہیں 3G اور 4G کے حوالے سے تمام ممکنہ تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان کے تمام ٹیلی کام صارفین کو اپنا ہی

سمجھتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...