”بڑے بھائی میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن ۔۔۔“اذان کے خلاف نازیبا بیان پر وضاحت بھی سونو نگھم کے کام نہ آسکی ،معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایسی بات کہہ دی سونو نگھم کو منہ کی کھانا پڑ گئی

”بڑے بھائی میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن ۔۔۔“اذان کے خلاف نازیبا بیان پر وضاحت ...

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اذان کے خلاف بیان دینا بھارتی گلو کار سونو نگھم کو انتہائی مہنگا پڑ گیا ،اپنے بیان پر وضاحت دینے کے بعد بھی گلو کار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ،بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کی جانب سے سونو نگھم پر تنقید کے بعد اب گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے بھی نازیبا بیان پر سونو نگھم کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میکا سنگھ نے سونو نگھم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی میں گلو کار ہونے کے ناطے سے آپ کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ آپ کو لاﺅڈ سپیکر تبدیل کرانے کے بجائے اپنے گھر کو تبدیل کر کے کہیں اور رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد ،مندر اور گردواروں میں صرف لاﺅڈ سپیکر ہی نہیں ہوتے بلکہ یہاں خیرات ،لنگر اور دیگر اچھی چیزیں ملتی ہیں۔واض¾ح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان ،پریانکاچوپڑا،سونو سود ،اعجاز خان اور فرح خان سمیت دیگر بالی ووڈستارے بھی سونو نگھم کو آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں ۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...