”میں سونو نکما کا۔۔۔“ سونو نگم کے اذان سے متعلق قابل اعتراض بیان پر گلوکار فاخر بھی میدان میں آ گئے، بھارتی گلوکار کو ایسی کھری کھری سنائیں کہ سب پر بازی لے گئے، پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے

”میں سونو نکما کا۔۔۔“ سونو نگم کے اذان سے متعلق قابل اعتراض بیان پر گلوکار ...
”میں سونو نکما کا۔۔۔“ سونو نگم کے اذان سے متعلق قابل اعتراض بیان پر گلوکار فاخر بھی میدان میں آ گئے، بھارتی گلوکار کو ایسی کھری کھری سنائیں کہ سب پر بازی لے گئے، پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی گلوکار فاخر محمود بھی سونو نگم کے اذان کے بارے میں توہین آمیز بیان کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں جو کافی غصے میں نظر آئے اور کہا کہ ”سونو نگم قابل رحم ہے جو ہمیشہ سے محمد رفیع بننا چاہتا ہے۔“

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق فاخر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بیان جاری کیا کہ ”اللہ سب کا بھلا کرے۔۔۔! میں سونو نکما کا مداح نہیں ہوں، اور سونو نگم کے فضول، گھٹیا گانوں میں اس کی تکلیف دہ آواز سن کر عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہوں۔ کب دنیا میں اس ’مسلط زدہ موسیقی‘ کا خاتمہ ہو گا۔ غنڈہ گردی ہے بس۔۔۔! سونو نکما۔۔۔ قابل رحم ہے جو ہمیشہ سے ہی محمد رفیع بننا چاہتا ہے۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فاخر کی جانب سے یہ جواب سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور ان کے اس جواب کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فاخر نے سونو نگم کو بالکل درست جواب دیا ہے اور اپنے پاکستانی ہونے کیساتھ ساتھ ایک سچا مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

مزید : تفریح