میلے کے دوران آدمی کا موبائل فون چوری ہوگیا، سافٹ ویئر پر لوکیشن دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی، جب پولیس اس جگہ پہنچی تو ایسا منظر کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، آدمی کے موبائل فون کے ساتھ پڑی ایسی چیز مل گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

میلے کے دوران آدمی کا موبائل فون چوری ہوگیا، سافٹ ویئر پر لوکیشن دیکھ کر ...
میلے کے دوران آدمی کا موبائل فون چوری ہوگیا، سافٹ ویئر پر لوکیشن دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی، جب پولیس اس جگہ پہنچی تو ایسا منظر کہ دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، آدمی کے موبائل فون کے ساتھ پڑی ایسی چیز مل گئی کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک میلے کے دوران ایک شخص کا آئی فون چوری ہو گیا۔ اس نے آئی فون کی ایپلی کیشن ’فائنڈ مائی آئی فون‘ کے ذریعے اپنے فون کی لوکیشن معلوم کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو ایسا کچھ نظر آ گیا کہ آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ ویب سائٹ bgr.comکی رپورٹ کے مطابق یہ شخص کیلیفورنیا کے شہر انڈیو میں ہونے والے میوزک اینڈ ٹیک فیسٹیول میں شریک تھا۔ جب اس کی بتائی ہوئی جگہ پر پولیس پہنچی تو وہاں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 130سمارٹ فونز پڑے تھے۔

امریکہ کا سب سے معروف فوجی سب سے شرمناک کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایک طرف فوج میں نوکری اور دوسری جانب چھپ چھپ کر کیا کرتا رہا؟ سچ سامنے آنے پر پوری امریکی فوج شرم سے پانی پانی ہو گئی

رپورٹ کے مطابق یہ تمام فون رونالڈو ڈی جیسز ہیناﺅ نامی جیب تراش اسی میلے سے لوگوں کی جیبوں سے نکال کر، ایک بیگ میں بھر کر لایا تھا۔ پولیس تمام سمارٹ فونز لے کر میلے میں واپس پہنچی تو درجنوں لوگ اپنے موبائل فونز کی گمشدگی کی شکایات لیے وہاں موجود تھے۔ ان میں سے اکثر کو موقع پر فون واپس کر دیئے گئے لیکن جو لوگ وہاں سے جا چکے تھے ان کے فون فیسٹیول کی انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے جو بعدازاں مالکان تک پہنچا دیئے گئے۔آئی فون کے مالک نے یہ واقعہ ویب سائٹ Redditپر شیئر کیا ہے جہاں صارفین اس چور کی چابکدستی پرورطہ حیرت میں مبتلا ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس