لڑکی کے گھر والوں کا شادی سے انکار، عاشق احتجاج کرتا ایک ایسی جگہ چڑھ گیا کہ محبت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، کونسی جگہ تھی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

لڑکی کے گھر والوں کا شادی سے انکار، عاشق احتجاج کرتا ایک ایسی جگہ چڑھ گیا کہ ...
لڑکی کے گھر والوں کا شادی سے انکار، عاشق احتجاج کرتا ایک ایسی جگہ چڑھ گیا کہ محبت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، کونسی جگہ تھی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  

غازی آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم شعلے سے متاثر ایک نوجوان بھارتی عاشق محبوبہ کے گھر والوں کے انکار پر اشتہاری بل بورڈ کے کھمبے پر چڑھ گیا اور خود کشی کی دھمکی دینے لگا، لیکن ظاہر ہے حقیقی زندگی میں عاشقوں کا انجام فلم کے ہیرو سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس نوجوان کو بھی محبوبہ یا اس کے گھر والوں نے تو گھاس نہیں ڈالی البتہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کی ٹانگ سے رسی باندھ کر چوہے کی طرح نیچے کھینچ لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان لونی کے علاقے میں ایک کھمبے پر چڑھا اور شور بلند کردیا کہ اگر اس کی محبوبہ کے گھر والے دونوں کی شادی پر تیار نہیں ہوں گے تو وہ چھلانگ لگا کر خود کشی کرلے گا۔ رامیش چند نامی ایک دکاندار نے بتایا ”میں نے اس نوجوان کو کھمبے پر چڑھتے دیکھا تو سمجھا کہ وہ ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ملازم ہے لیکن جب وہ اوپر پہنچ گیا تو اس نے اپنا مدعا بیان کرتے ہوئے خود کشی کی دھمکی دینی شروع کردی۔ تب مجھے پتہ چلا کہ یہ کوئی فلمی سین ہے۔“

انٹرنیٹ پر محبت، نوجوان لڑکی اجنبی مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، 3 سال تک ایک مرتبہ بھی ملاقات نہ ہوئی بالآخر پھر جب پہلی مرتبہ ملی تو۔۔۔

جلد ہی آس پاس لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوگیا اور پولیس کو بھی اطلاع کردی گئی۔ ایس ایچ او او پی چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے اس شخص کو نیچے اترنے پر راضی کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن یہ تیار نہ ہوا۔ انہوں نے ایک بڑی ترپال منگوائی اور پولیس اہلکار اسے پکڑ کر کھڑے ہوگئے تاکہ اگر یہ چھلانگ لگائے تو اس میں آگرے۔ دریں اثناءاس کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رکھے گئے لیکن یہ نیچے اترنے پر تیار نہ ہوا۔ بالآخر دو پولیس والوں کو کھمبے پر چڑھایا گیا جنہوں نے اس کی ٹانگ کے ساتھ رسی باندھ دی۔ اس کے بعد پولیس والوں نے رسی کھینچنا شروع کردی اور ساتھ ہی ناکام عاشق بھی کھنچتا ہوا نیچے چلا آیا۔

زمین پر پہنچتے ہی پولیس نے اسے دبوچ لیا اور گاڑی میں ڈال کر سیدھے پولیس سٹیشن لے گئے۔ اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے موبائل کیمروں سے اس دلچسپ منظر کی ویڈیو بنائی۔ کھمبے پر چڑھ کر محبوبہ کے گھر والوں کو راضی کرنے کی کوشش کرنے والے نامراد عاشق کا نام ہارون بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 151 کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس