لندن مارکیٹ میں کوکا اور چینی کے نرخوں میں کمی

لندن مارکیٹ میں کوکا اور چینی کے نرخوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آن لائن) لندن مارکیٹ میں کوکا کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ وافر سپلائی اور پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں استحکام ہے۔جولائی کے لندن کیلئے کوکا کے سودے 40 پاؤنڈ(2.6 فیصد)کم ہوکر 1504 پاؤنڈ فی ٹن طے پائے۔اسی عرصے کے نیویارک کیلئے کوکا کے سودے 16 ڈالر (0.8 فیصد) کم ہوکر 1911 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ چینی کے اگست کیلئے سودے 5.10 ڈالر (1.1 فیصد) کم ہوکر 465.20 ڈالر فی ٹن طے پائے۔جولائی کیلئے خام چینی کے سودے 0.18 سینٹ (1.1 فیصد) کم ہوکر 16.34 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔اربیکا کافی کے مئی کیلئے سودے 0.15 سینٹ (0.1 فیصد) بڑھ کر 1.4125 ڈالر فی پونڈ رہے۔

اسی عرصے کیلئے روبسٹاکافی کے سودے 14 ڈالر (0.65 فیصد) بڑھنے کے بعد 2159 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ #/s#

مزید :

کامرس -