پاکستان سٹاک مارکیٹ ،حصحص کی پرکشش قیمتیں ، انڈیکس 729پوائنٹس چڑھ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ،حصحص کی پرکشش قیمتیں ، انڈیکس 729پوائنٹس چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ فیصلے کی گھڑی آںے سے قبل جب شیئرز بازار میں خدشات کی گھنٹیاں بجنے لگیں تو شش و پنج کے شکار سٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز نے مال بیچنا شروع کر دیا اور انڈیکس ایک وقت پر 800 پوائنٹس بھی گنوا بیٹھا۔ تاہم شیئرز کی قیمتیں پرکشش ہونے اور معیشت میں طویل مدتی بنیادوں پر بہتری کے آثار دیکھنے والے انویسٹرز نے پانامہ کے آنے والے فیصلے سے منسلک تمام خدشات کو رد کرتے ہوئے شیئرز خریدنا شروع کر دیئے اور انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔کچھ بروکرز کا کہنا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اگر حکومت کے خلاف آتا بھی ہے تو اس کا اثر مارکیٹ پر عارضی ہو گا۔ پانامہ فیصلے کے حوالے سے انویسٹرز میں بے چینی تو پائی جا رہی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اونٹ جس کروٹ بھی بیٹھے سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد شیئر بازار کو بڑے جھٹکے سے محفوظ رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -