جنوبی ایشیا میں 110منصوبے سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار

جنوبی ایشیا میں 110منصوبے سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) سارک چیمبر آف کامرس کے جاری انوسٹمنٹ آؤٹ لک میں خطے کے 8 ممالک کا سروے کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سارک تنظیم کے رکن ممالک کی معیشتوں میں مجموعی طور پر 110 پراجیکٹ ایسے ہیں جو انوسٹرز کیلئے کافی منافع بخش ثابت ہوسکتے ہیں،جنوبی ایشیائی ممالک میں زراعت ، مینو فیکچرنگ،انفرااسٹرکچر،توانائی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں زبردست سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں 15،بنگلہ دیش میں 16 اور بھوٹان میں 13 منصوبے ایسے ہیں جہاں بھرپور سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ بھارت کے 12،مالدیپ 5 ، نیپال 15 ، پاکستان 15 اور سری لنکا کے 19 منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو پیسہ لگانے کیلئے راغب کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں 110 منصوبوں کے بارے میں اقتصادی ، سماجی اور مالی فائدوں کا ذکر کرنے کے ساتھ خطے کے ممالک کی براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے،اس کے علاوہ تجویز کردہ منصوبوں پر حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات کا بھی آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -