فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں

فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کی فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے جس سے کاشتکاروں کی فی ایکڑ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کپاس کا آف سیزن فارمولا فصل کی بہتر پیداوار کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔ آف سیزن مینجمنٹ فارمولا کے سلسلہ میں اپنائی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے نتیجہ میں بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی اچھی قیمت دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کپاس کی کھپت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے جس کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کپاس پاکستان کی چاندی ہے۔کپاس کی فصل کسان کے لئے سیونگ اکاؤنٹ کے طور پر موجود ہوتی ہے۔

اس کے اکاؤنٹ کی ہم حفاظت کریں گے۔

محکمہ زراعت کا ہر ملازم اس فصل کا پہرہ دار ہے۔ کپاس ہماری سب سے اہم نقد آور فصل ہے اور اسے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...