پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.983 بلین روپے کے سودے

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.983 بلین روپے کے سودے

کراچی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.983 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3025 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.983 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12682 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 2.274 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.748 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 633.281 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 204.574 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 117.872 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.191 ملین روپے رہی۔

اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.418 ملین روپے رہی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...