پنجاب میں مزید 405 نوجوانوں کو فنی کورسز میں مفت تربیت دی جائیگی

پنجاب میں مزید 405 نوجوانوں کو فنی کورسز میں مفت تربیت دی جائیگی

اسلام آباد (اے پی پی) نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کے لئے حکومت پنجاب کا مفت تربیتی پرگرام کے تحت مزید 405 نوجوانوں کو اگلے تین ماہ کے دوران مختلف فنی کورسز میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈنے فنی تربیتی ادارے شکوری انٹرنیشنل کے تعاون سے ایک جامع پرگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت اس ادارے میں کم از کم 17مختلف فنون میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں آٹو الیکٹریشن، آٹو میکانک)ڈیزل( ، آٹو میکانک)پیٹرول)، انڈسٹریل الکیکٹریشن، پروگرامیبل لاجک کنٹرل، سیُتی، سولر اور کئی دیگر کورسز شامل ہیں۔ نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا مقصد ان کو باعزت ذریعہ معاش فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، ماہانہ وظیفے کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کو مفت کتابیں، یونیفارم اور بستے بھی دئیے جائیں گے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد ان نوجوانوں کو نوکری کے حصول میں مکمل معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائیگی ۔ فنی تربیتی پروگرام شروع کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارمنونی ٹیکنالوجی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر عبدالکریم چوہدری نے کہا کہ آنے والے وقت میں تربیت یافتہ نوجوانوں کی سخت ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو نوجوان فنی تربیت حاصل کریں گے ان کے لئے پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور میں بھی روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد گوادر ترتی کے اعتبار سے دنیا کی کئی بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دے گالہذا وہاں پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ اس موقع پر ہارمونی ٹیکنالوجی کے منیجنگ ڈائریکٹر طیب حسین ملک نے اپنے پیغام میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ ہنر حاصل کریں ۔ تقریب کے اختتام پر طلبا میں اطلاعاتی مواد اور رجسٹر تقسیم کئے گے۔

مزید : کامرس