ورک چارج ملازمین کی موجیں ختم ،حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لاگو کردیا گیا

ورک چارج ملازمین کی موجیں ختم ،حاضری کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لاگو کردیا گیا

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ورک چارج ملازمین کی موجیں ختم، اب حاضری بائیو میٹرک سسٹم پر لگانا ہوگی، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ٹاؤن ہال میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ میئرلاہور کا کہنا تھا کہ اب یہ ملازمین کی ذمے داری ہے کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ملازمین کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دن کے اوقات کار 8 بجے سے 4 بجے تک ہونگے اور شام کے اوقات کار 4 سے رات 12 بجے تک ہونگے جبکہ کسی ہنگامی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کے اوقات کار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سی او سردار نصیر، ایم او آر سید علی عباس بخاری اور دیگر افسران بھی مئیر کے ہمراہ تھے۔اس حوالے سے سرکاری افسران نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم ایک اچھا اقدام ہے اس کا نفاذ بہت پہلے ہو جانا چاہتے تھے ۔حاضری کے اس نئے سسٹم سے دفتری معاملات میں بہتری آئے گی اور ملازمین کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔کام چور اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کے باعث ہم مزید محنت سے کام کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...