6غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن،ناجائز تعمیرات مسمار

6غیر قانونی رہائشی سکیموں میں آپریشن،ناجائز تعمیرات مسمار

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ایل ڈی اے کے شعبہ پراہیویٹ ہاؤسنگ سکیم ڈائریکٹوایٹ کا شہر بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،جس میں اربن ہومز سمیت متعدد ہاؤسنگ سکیموں کی سڑکیں بکنگ آفس ،و،دفاتر مسمار کر دئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پراہیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے ہڈیارہ گاؤں کے علاقے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریش کیا،جس میں اربن ہومز ہاؤسنگ سکیم ،نیو کشمیر ہاؤسنگ سکیم،ذیشان ہاؤسنگ سکیم،گرین کیپ ہاؤسنگ سکیم سمیت دیگر غیر قانونی سکیموں کے گیٹ ،سڑکیں سیوریج کا نظام کو توڑ دیا گیا ،جبکہ بکنگ آفس ،و، دفاتر کو بھی مسمار کر دیا گیا ،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مالکان نے سکیم کی منظوری سے قبل اور نقشہ منظور کروائے بغیر ہی تعمیرات شروع کر دی تھیں ،اس لئے ان کو مسمار کیا گیا ،آپریشن کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا ،لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو،اسٹیٹ افسر اعجاز چیمہ اور انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی نی کی ،آپریشن کے دوران کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں ہوئی

مزید : میٹروپولیٹن 1