رعشہ کے مریضوں کیلئے خوشخبری،ڈاکٹر خالد محمود کی معلوماتی ویب سائٹ متعارف

رعشہ کے مریضوں کیلئے خوشخبری،ڈاکٹر خالد محمود کی معلوماتی ویب سائٹ متعارف

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں پہلی مرتبہ رعشہ ،پٹھوں کے کھچاؤ اور پارکنسن کے امراض کے علاج کیلئے جدید طریقہ ڈی بی ایس متعارف کرانے والے پروفیسر آف نیورو سرجری یونٹ ٹو لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود کی طرف سے ویب سائٹ dbspakistan.com www.متعارف کرا دی گئی ہے ۔یہ ویب سائٹ رعشہ اورپارکنسن میں مبتلا افراد کے لیے معلومات کے حوالے سے بے حد مفید اور مددگار ثابت ہوگی اور نیورو سے متعلقہ امراض میں مبتلا افراد مایوسی کے اندھیروں سے نکل کر دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے ۔اس حوالے سے پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ جدید تحقیق سے استفادہ میرا مشن ہے تاکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو بیرون ملک جا کر علاج نہ کرانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور جدید تحقیق کو اپنائے بغیر میڈیکل سائنس کی روز افزوں ترقی سے صحیح معنوں میں استفادممکن نہیں۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی طرف سے تیار کی گئی اس ویب سائٹ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں 5شعبوں نیوروسرجری، نیوروفزیشنز، فزیاٹریسٹ، نیورو فزیاجسٹ، اور فزیوتھراپسٹ کے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کی افادیت کے بارے میں تمام تفاصیل کا ذکرموجود ہے علاوہ ازیں مذکورہ ویب سائٹ میں لاہور جنرل ہسپتال کے معروف معا لجین کا تعارف اور ان کی سپیشلائزیشن کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1