میاں میر ہسپتال کو عوامی خدمت کا مرکز بنایا جائے گا،کرنل(ر) مبشر جاوید

میاں میر ہسپتال کو عوامی خدمت کا مرکز بنایا جائے گا،کرنل(ر) مبشر جاوید

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹارئرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق میاں میر ہسپتال کو عوامی خدمت کیلئے بہترین مرکز بنانا ہے، انسانیت کی خدمت کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت میاں میر ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مشینری کی خریداری کی منظوری سمیت سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سرفراز نے میئر لاہور مبشر جاوید اور اے سی کینٹ کو 130 بیڈز پر مشتمل ہسپتال میں فنکشنل وارڈز سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر میئر لاہور کا کہنا تھاکہ ہسپتال کا عملہ جو بھی مطالبہ کرے گا اسے فی الفور پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اجلاس میں اے سی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر، ڈاکٹر جمیل رحیم، ٹی ایم او عزیز بھٹی، میاں محمد بخش، ای ڈی او بلڈنگز اکمل حسین شاہ اور ڈاکٹر غوث احمد غوث سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...