لوڈشیڈنگ کے خلافپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لوڈشیڈنگ کے خلافپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قراداد پیش کر دی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال کو ختم کر کے فی الفور ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی طرف سے پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد کا شارٹ فال بڑھ کر7ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور اپریل کے مہینے میں گرمی کی شدید لہر اور حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے بڑھا کر 12گھنٹے اور دیہاتوں میں 16سے بڑھا کر 18سے20گھنٹے کر دیاگیا ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کی اس بندش نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1