سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن زدہ ایوانوں پر لرزہ طاری کر دیگا

سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن زدہ ایوانوں پر لرزہ طاری کر دیگا

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کرپشن زدہ ایوانوں پر لرزہ طاری کر دے گا ،کارکن تیار ی کر لیں 20اپریل کا سورج پاکستان کیلئے نئے روشن مستقبل کی بنیاد ڈالے گا ۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کچھ بھی ہو کرپشن کے خلاف یہ تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہو گی کیونکہ آئندہ ایسے چور دروازوں کا راستہ ہی بند ہو جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی قیادت کی مشاورت کے مطابق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انشاء اللہ ملک بھر کی طرح سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بھرپور رد عمل کا اظہار کرے گی اور لاہور کے علاوہ گجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،شیخوپورہ اور قصور میں پروگرا م تشکیل دیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ پاناما کے فیصلے کے ساتھ ہی نواز لیگ میں بڑے پیمانے پر پھوٹ پڑ جائے گی اور ان کے اراکین اسمبلی اڑن چھو ہونے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1