غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے

غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 9ماں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 116فیصد اضافہ کو حکومتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2ارب23کروڑ25لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال میں اتنی ہی مدت کے دوران کے دوران کی جانے والی 1ارب 3کروڑ15لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 1ارب20کروڑ 9لاکھ ڈالر زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے جہاں روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے وہاں حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...