ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ سے صنعتکار، تاجر، عوام سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے بجلی کی بندش سے کاروباری مراکز بند اور مزدور طبقہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ ملک شکیل سکندر ،شیخ عمر حیات و مسلم لیگ کے مرکزی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔