حکومت کا اصل مقصد عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہے
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کااصل مقصد عام آدمی کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہے اور معیاری ، با کفایت اور ائیر کنڈیشنڈ ٹرانسپورٹ عام آدمی کا حق ہے اورپنجاب حکومت نے میٹروبس سروس کے ذریعے یہ حق عام آدمی تک پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب سپیڈو بسوں کے ذریعے بھی روزانہ ہزاروں لوگ منزل مقصود تک پہنچ رہے ہیں اور سپیڈو بسوں کو دیگر بڑے شہروں میں بھی چلایا جائے گا۔