پانامہ کیس کے فیصلے سے پاکستان کے مستقبل کا تعین ہو گا،مسرت جمشید

پانامہ کیس کے فیصلے سے پاکستان کے مستقبل کا تعین ہو گا،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے سنائے جانے والے فیصلے سے پاکستان کے مستقبل کا تعین ہوگا ، پوری قوم کو قوی امید ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے جہاں ملک و قوم کی دولت لوٹنے والے بے نقاب ہوں گے وہیں احتساب کے اداروں کے کردار کو بھی واضح کیا جائے گا ۔ پارٹی دفتر میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف جدوجہد نہ کرتی تو حکمرانوں نے پانامہ کے معاملے کو منوں مٹی تلے دفن کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا ۔