پاکستان میں ہنڈاسٹی کے 20سال پورے ہونے پر تقریب کا انعقاد

پاکستان میں ہنڈاسٹی کے 20سال پورے ہونے پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان میں ہنڈا سٹی کی کامیابی کے 20سال پورے ہونے پر فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایک دلچسپ اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ہنڈا سٹی کے کسٹمرز، ڈیلرز اور ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ہنڈا سٹی نے گزشتہ دو عشروں کے دوران صارفین میں انتہائی مقبولیت حاصل کی اور یہ آج بھی سیڈ ان کے خریداروں کا اولین انتخاب ہے۔ سٹی ہنڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے اور اس نے پاکستانی مارکیٹ میں ہنڈا کے برانڈ امیج کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیاما نے ہنڈا مصنوعات کو بے حد پسند کرنے پر پاکستانی کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،’’آئیکون وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنا راستہ بناتا ہے اور اپنے سفر کے دوران بڑی تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ سٹی کے اضافی فیچرز سے کسٹمرز کو مزید فائدہ ملے گا اور وہ اس کی خریداری سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘