آئی سی سی میں پانچویں پوزیشن : پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی فتح درکار

آئی سی سی میں پانچویں پوزیشن : پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی فتح درکار

لاہور(این این آئی)پاکستان کوآئی سی سی ٹیم رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقراررکھنے کے لئے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرناہوگی شکست یاسیریزبرابررہنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ویسٹ انڈیز69پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریزبرابرہوتی ہے توپاکستان کے تین پوائنٹس کم ہوجائیں گے اورقومی کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کاشکارہوکرچھٹے نمبرپرآجائے گی جبکہ ویسٹ انڈیزکے چارپوائنٹس بڑھ جائیں گے۔اگرویسٹ انڈیزانڈیز3-0سے سیریزجیتتاہے توپاکستانی کرکٹ ٹیم 2درجے تنزلی کاشکارہوکرساتویں نمبرپرآجائے گی۔جبکہ ویسٹ انڈیزکی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔اگرقومی کرکٹ ٹیم3-0سے سیریزمیں کامیابی حاصل کرتی ہے تودونوں ٹیموں کی پوزیشزمیں فرق نہیں پڑے گا۔

دوکالم۔۔۔۔۔

فٹبال میچ،سجال گرین نے سجال وائٹس کو دو صفر سے ہرا دیا

سجال وائٹس کی جانب سے ابراہیم بادیس اور ابوبکر بلال اور آفتاب تابی نے شاندار کھیل پیش کیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور( سجال) کے زیر اہتمام نمائشی فٹبال میچ سجال گرین نے سجال وائٹس کو دو صفر سے ہرا دیا۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سپورٹس کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میچ سے قبل سردار نوید حیدر اور میاں رضوان علی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ سجال گرین کی قیادت چودھری اشرف جبکہ سجال وائٹس کی قیادت زاہد مقصود چیئرمین سجال نے انجام دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ رہا۔ میچ کا پہلا گول سجال وائٹ کے گول کیپر کی غلطی سے آن گول ہو گیا۔ جس سے سجال گرین ٹیم کو پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل ہوگئی۔ سجال گرین کی جانب سے دوسرا گول افضل افتخار نے کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کر دیا۔ سجال گرین کی جانب سے شیخ اعجاز اور موسی وڑائچ نے جبکہ سجال وائٹس کی جانب سے ابراہیم بادیس اور ابوبکر بلال اور آفتاب تابی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میچ کے اختتام پر صدر سجال نے تمام ممبران اور میچ کے آرگنائزر میاں رضوان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے صحافیوں کے لیئے مستقبل میں بھی کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیئے جائیں گے۔

دوکالم۔۔۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ سپورٹس میں فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دے دی ،علی رضا کو جونیئرکلرک اور محسن شبیر کو نائب قاصد کے آرڈر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں دیئے، اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید رشید چوہان بھی موجود تھے، علی رضا کوان کے والد ارشاد علی کی جگہ جونیئر کلر ک کی سیٹ پر مظفر گڑھ میں اور محسن شبیرکوان کے والد شبیر احمد کی سیٹ پر نائب قاصد ملتان جمنازیم میں تعینات کیا گیا ہے ، جونیئر کلرک علی رضا اور نائب قاصد محسن شبیر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپورٹس کی بہتری کیلئے نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کریں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے والدین کی خدمات کے اعتراف میں ہمیں ملازمتیں دی ہیں ۔

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 62 ویں سالانہ ریلوے انٹر ڈویژنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 21 تا 22 اپریل کو ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہونگے۔ جس میں ریلوے کی تمام ڈویژن شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ پروین آغا سیکرٹری / چیئرمین پاکستان ریلوے ہونگی ۔ جو کہ مارچ پاسٹ کی سلامی لیں گی اور باقاعدہ طور پر کھیلوں کے آغاز کا اعلان کریں گی۔ اس دو روزہ تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے گراؤنڈ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے اور تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ بات سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے کہی۔

دوکالم۔۔۔۔

حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد متبادل کا نام فائنل نہ ہوسکا

سلیکشن کمیٹی فاسٹ باؤلر سہیل خان کوجبکہ مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر سہیل خان اور محمد حفیظ کے مابین ٹائی پڑتا دکھائی دے رہا ہے سلیکشن کمیٹی فاسٹ بالر سہیل خان کوجبکہ مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بالر سہیل خان کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کپتان مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں ہیں،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیلی فون پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سہیل خان کے بارے میں اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے لیکن ہیڈ کوچ اب بھی سہیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں فاسٹ بالر کی فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کیلئے پوری نہیں ہے ۔

کیپشن:

میڈرڈ:پرتگال کے کرسٹینارونالڈو اپنی ٹیم کو فتح دلوانے پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منارہے ہیں

لاہور:ڈی جی سپورٹس ذوالفقار گھمن دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچوں ملازمت کے آرڈرز دے رہے ہیں

بیس بال میچ کے دوران کیلی فورنیا کے کھلاڑی زوردار شارٹ لگارہے ہیں

مناکو:روس کی ماریہ شراپووا طویل مدتی واپسی کے بعد ان ایکشن

لاہور:پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ میں انڈر 11کے میچ کامنظر(فوٹو پاکستان)

مزید : کھیل اور کھلاڑی