شاہین ٹیسٹ سیریز میں بھی کالی آندھی کو زیر کرنے کیلئے تیار، پہلامیچ کل ہو گا

شاہین ٹیسٹ سیریز میں بھی کالی آندھی کو زیر کرنے کیلئے تیار، پہلامیچ کل ہو گا

کنگسٹن (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل) جمعہ سے کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک49ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 18میچز جیتے جبکہ16میچز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو فتح نصیت ہوئی اور15میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئٹنی سیریز کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز21اپریل سے شروع ہوگی۔دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21اپریل سے کنگسٹن میں کھیلا جائیگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ30اپریل سے برج ٹاؤن اور تیسرا ٹیسٹ میچ 10مئی سے روسئیو میں کھیلا جائیگا۔دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک49ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پاکستان نے 18میچز جیتے جبکہ16میچز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو فتح نصیت ہوئی اور15میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...