لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،حکمران تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں،سجاد بلوچ

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ،حکمران تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں،سجاد بلوچ

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب لیبرونگ کے صدر سجاد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ تاریخ پہ تاریخ ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی روش پر چل پڑی 2008 ء سے اقتدار کے ایوانوں سے عوام کا درد اپنے سینے میں محسوس کرنے والے شریف حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے آخری سا ل میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کی تاریخ میں 2 سال کا اضافہ کر کے قوم کو ایک بار پھر وعدوں کی ڈور میں باند دیا ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں کی ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ، سجاد حسین بلوچ نے کہا کہ شریف برادران قوم کو ووٹ کے بدلے اندھیرے دیکر اپنے ساتھ قوم کی وفاداری کا جو حق ادا کیا ہے پوری قوم جان چکی ہے۔

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور ان کے درباریوں کو صرف پروٹوکول چاہیے قوم بجلی ، گیس اور پانی کے بغیر رہ سکتی ہے مگر شریف برادران اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے ، 2008 ء کے عام انتخابات سے انتخابی جلسوں میں آج کے حکمران کہتے تھے کہ یہ بھی کوئی ملک ہے جس میں بجلی ہے نہ پانی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...