سیف سٹی پراجیکٹ سے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا،آزاد تبسم

سیف سٹی پراجیکٹ سے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا،آزاد تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہیکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور لاہو رکیساتھ پنجاب کے6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے اورعوام کاجان ومال کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گااور جرائم پیشہ افراد او ر دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔

اوراربوں روپے کے اس اہم ترین منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے ہوئے اس کو آگے بڑھایا جائے گا اورلاہور میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران اعلی معیارکو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1