عدالت عظمیٰ قوم کی امنگو ں کے مطابق فیصلہ سنائے گی،میاں ایوب

عدالت عظمیٰ قوم کی امنگو ں کے مطابق فیصلہ سنائے گی،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میان محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیر اور ایم پی اے جتنے مرضی شہر میں وزیراعظم کے حق میں بینرز لگوالیں آج ان کے اقتدار کا آخری دن ہو گا اور فتح جمہوریت کی ہوگی آج سپریم کورٹ قوم کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق پانامہ لیکس کا فیصلہ سنائے گی اور آج کے دن ہی کسی طاقتور کو بھی اپنے کئے کی سزا ملے گی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے لوٹ مار کی انتہا ہی کر دی ہے۔

ملک کے وسائل کو اتنا لوٹا ہے کہ اس لوٹ مار کی رقم سے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائی گئی ہیں یہاں کے عوام پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں لیکن ان کے بچے بیرون ممالک پانامہ لیکس بنا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1