رونالڈو کی شاندار ہیٹرک، ریال میڈرڈ کی نئی تاریخ رقم

رونالڈو کی شاندار ہیٹرک، ریال میڈرڈ کی نئی تاریخ رقم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(اے پی پی) کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میڈرڈ نے بائرن میونخ کو ہرا کر مسلسل ساتویں مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں رونالڈو کی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کو 4-2 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 6-3 گولز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، آسنسیو نے ایک گول کیا۔