غریب عوام18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں،غلام محی الدین دیوان

غریب عوام18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں،غلام محی الدین دیوان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل وممبر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ غریب عوا م 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے ، شہباز شریف مینار پاکستان پر لوڈشیڈنگ ختم کر نے کی بڑھکیں لگا کر عوا م کو بے وقوف بنا تے رہے آج دوبارہ مینار پاکستان پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگا ئے اور اپنا نا م بھی بدل لیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی مایوس کن کارگردگی کی دجہ سے عوا م ان سے بیزار ہو چکے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ،چور حکمرانوں کی نااہلیوں کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...