آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

ہوبارٹ(اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں جونیئر کینگروز نے سری لنکن انڈر 19 ٹیم کو پہلے میچ میں 160 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے 8 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

، تیسرے میچ میں مزیان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 102 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) جمعہ کو اور پانچواں 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہوبارٹ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...