وزیر اعظم کے حق میں بینر لگانے سے فیصلہ نہیں بدلے گا،عثمان حمزہ

وزیر اعظم کے حق میں بینر لگانے سے فیصلہ نہیں بدلے گا،عثمان حمزہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ آج عمران خان ایک مرتبہ پھر پاکستان کے کروڑوں عوام کا دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ملکی دولت لوٹ کر پانامہ کمپنیاں بنانے والے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نااہل ہو جائیں گے آج کا دن پاکستان کی سیاست کی تاریخ میں سہرے حروف سے لکھا جائے گا۔برکی ہڈیارہ کے عوام سے رابطہ عوام مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک عثمان حمزہ اعوان کا کہنا تھا کہ آج حکمرانوں کے خلاف پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے دنیا بھر میں ان کے بارے میں چور چور مشہور ہو گیا ہے حکمرانوں کی سانسیں اکھڑ چکی ہیں (ن) لیگ کے وزراء اور ایم پی اے اپنے وزیراعظم کے حق میں بینرز لگواکر فیصلے کو تبدیل نہیں کرواسکتے ان کا جاناٹھہر گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1