پانامہ لیکس نے حکمرانوں کو ذہنی مریض بنا دیا،اعجاز چودھری

پانامہ لیکس نے حکمرانوں کو ذہنی مریض بنا دیا،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے نواز شر یف اور ان کے درباریوں کو ذہنی مریض بنا رکھاہے ،،شریف فیملی کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا ہے اور قو م انتظار کر رہی ہے کہ کب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ،چند خاندانوں نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور کرپشن کے نئے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ،چور حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج خراب ہو رہا ہے ،نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1