حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد متبادل کا نام فائنل نہ ہوسکا

حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد متبادل کا نام فائنل نہ ہوسکا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باؤلر حسن علی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر سہیل خان اور محمد حفیظ کے مابین ٹائی پڑتا دکھائی دے رہا ہے سلیکشن کمیٹی فاسٹ بالر سہیل خان کوجبکہ مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بالر سہیل خان کو ویسٹ انڈیز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کپتان مصبا ح الحق محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز بلانے کے خواہاں ہیں،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیلی فون پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سہیل خان کے بارے میں اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے لیکن ہیڈ کوچ اب بھی سہیل خان کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں فاسٹ بالر کی فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کیلئے پوری نہیں ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی