ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ٹیسٹ میچز میں میزبان کا پلڑا بھاری

ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ٹیسٹ میچز میں میزبان کا پلڑا بھاری

لاہور(اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز کی گراؤنڈز میں اب تک 23ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں پاکستان کی ٹیم نے پانچ میں کامیابی حاصل کی اور گیارہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک دنیا کی مختلف گراؤنڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 49 ٹیسٹ میچز ہوئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 18میچز جیتے اور 16ہارے جبکہ 15میچز ڈرا ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...