رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان تشویشناک ہے،نوشین حامد
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے طوفان نے جنم لے لیا ہے ، دالوں کی قیمتوں میں30فیصد اضافہ ہوگیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی گرانی کی لہر ہے۔
اور اب اس لہرمیں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ایک طرف حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ہے تو دوسری طرف کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں ، وزیر اعلی کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریدا گیا ہے اور ان کی گاڑیوں کی مرمت پر بھاری رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ غریب کے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے