ذاکر الہٰی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،نشتر اکیڈمی نے ینگ سوٹر کلب کو ہرا دیا

ذاکر الہٰی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ،نشتر اکیڈمی نے ینگ سوٹر کلب کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( آئی این پی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سید ذاکر الہٰی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر اکیڈمی کلب نے ینگ سوٹر کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہو ا، جس میں نشتر اکیڈمی کلب نے 5-4 پنلٹی ککس سے جیت لیا۔
، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان اور سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل صابری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔